Share
OR

پھر شادی ہو گئی

Dr. Khydija Wakil

،مجھے رنگوں سے عشق تھا
قوس قزح کے سات رنگوں کی طرح۔
باتوں، باتوں میں ایک بات۔

،مجھ میں جذبات کا طوفان بستا تھا
بالکل سمندر کی شوریدہ لہروں کی مانند۔
احباب کے بیچ ایک فقرہ۔

،قہقہے، ہنسی، مسکراہٹ میرے یار غار تھے
بچوں کی بے فکری کے طور۔
فون پر گفتگو کے دوران یونہی ایک اظہار۔

،میری شخصیت کی چمک آنکھیں چندھیاتی تھی
ایسے، جیسے سورج کی روپہلی کرنیں۔
کسی اجنبی ملاقات میں ایک سرا۔

،میرے خوابوں کی اڑان بلند تھی
اتنی کہ فلک بھی شرمائے۔
راہ چلتے ایک سرسری جملہ۔

،میری مثبت روی کے چرچے تھے
تیرگی شب کو چیرتے اجالے کی طرح۔
مایوس دنوں میں ایک تذکرہ۔

،میں جان محفل، دل مجلس تھی
کشش بھونرا تتلی۔
کسی رسمی نشست میں ایک یاد۔

،میرے ہنر کی دنیا معترف تھی
گردش زمین کے جیسے۔
بے کیف دنوں میں ایک کسک۔

،میرے خیالات کی مانگ تھی
نایاب زر و جواہر، سونے، چاندی کی صورت۔
ماضی کے عذاب کے قصے۔


لیکن پھر۔۔۔
لیکن پھر۔۔۔

میری شادی ہو گئی۔
اور۔۔۔
،رنگ
،ہنسی
،دوست
،بزم
،خیال
،خواب
،زندہ دلی
،زندگی
،دلچسپیاں
،مقصد

سب کھو گئے۔
بچھڑ گئے۔

4
0
Name